سوال:احتلام ہونے والا تھا کہ آنکھ کھل گئی صرف ایک قطرہ منی کا نکلا تو کیا حکم ہے؟
یوزر آئی ڈی:اشرف الدین خان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
پوچھی گئی صورت میں غسل فرض ہو جائے گا کیونکہ شہوت کے ساتھ منی کا نکلنا غسل فرض کر دیتا ہے چاہے ایک قطرہ کیوں نہ ہو۔ صدر الشریعہ بدرالطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ در مختار کے حوالے سے لکھتے ہیں: مَنی کا اپنی جگہ سے شَہوت کے ساتھ جدا ہوکر عُضْوْ سے نکلنا سببِ فرضیتِ غُسل ہے۔
(بہارِ شریعت ،جلد اول،حصہ دوم،صفحہ321،مکتبۃالمدینہ،کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
18شوال المکرم1444ھ/09 مئی2023 ء