مقتدی ثناء پڑھے گا یا نہیں

سوال:کیا جماعت کے ساتھ شروع سے نماز پڑھنے والا مقتدی ثناء پڑھے گا؟

یوزر آئی ڈی:محمد یونس

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

جہری نمازوں میں اگر امام نے قراءت شروع کر دی تو اب مقتدی ثناء نہیں پڑھ سکتا اس سے پہلے پہلے پڑھ سکتا ہے اور سری نمازوں میں جب بھی نماز میں شامل ہو ثناء پڑھ لے اور اگر امام کو رکوع یا پہلے سجدہ میں پایا، تو اگر غالب گمان ہے کہ ثنا پڑھ کر پالے گا تو پڑھے اور قعدہ یا دوسرے سجدہ میں پایا تو بہتریہ ہے کہ بغیر ثنا پڑھے شامل ہو جائے۔صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: امام نے بالجہر قراء ت شروع کر دی تو مقتدی ثنا نہ پڑھے اگرچہ بوجہ دُور ہونے یا بہرے ہونے کے امام کی آواز نہ سنتا ہو جیسے جمعہ و عیدین میں پچھلی صف کے مقتدی کہ بوجہ دُور ہونے کے قراء ت نہیں سنتے۔ امام آہستہ پڑھتا ہو تو پڑھ لے۔ امام کو رکوع یا پہلے سجدہ میں پایا، تو اگر غالب گمان ہے کہ ثنا پڑھ کر پالے گا تو پڑھے اور قعدہ یا دوسرے سجدہ میں پایا تو بہتریہ ہے کہ بغیر ثنا پڑھے شامل ہو جائے۔

(بہار شریعت،جلداول،حصہ3،صفحہ527،مکتبۃالمدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

21شوال المکرم1444ھ/11مئی2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں