مسجد کی بجلی گھر میں استعمال کرنا

سوال:مسجد کے میٹر سے کسی محلے دار کو بجلی دینا کیسا ہے؟

یوزر آئی ڈی:خرم شہزاد

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

مسجد کی بجلی کسی گھر میں استعمال کرنا ،جائز نہیں کیونکہ مسجد کی کوئی بھی چیز گھر میں استعمال کرنے کی شرعا اجازت نہیں ۔فتاوی عالمگیری میں خانیہ کے حوالے سے ہے : ” متولی المسجد لیس لہ أن یحمل سراج المسجد إلی بیتہ ولہ أن یحملہ من البیت إلی المسجد “ترجمہ: مسجد کے متولی کےلئے جائز نہیں ہے کہ وہ مسجد کا چراغ گھر میں لے جائے ، ہاں گھر کا چراغ مسجد میں لا سکتاہے۔

(فتاوی عالمگیری ،کتاب الوقف ،الباب الحادی عشر ،الفصل الثانی،ج2،ص462،دار الفکر،بیروت)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

27ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/17جون2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں