سوال:مسافر نے مقیم امام کی اقتداء کی تو مسافر دو فرض پڑھے گا یا چار پڑھے گا؟
یوزر آئی ڈی:محمد تنویر مغل
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
مسافر اگر مقیم امام کی اقتداء میں ادا نماز پڑھے تو مکمل چار رکعتیں پڑھے گا قصر نہیں پڑھے گا۔ ہدایہ میں ہے:”(وإن اقتدى المسافر بالمقيم في الوقت أتم أربعا) لأنه يتغير فرضه إلى أربع للتبعية “ترجمہ:اور اگر مسافر نے مقیم امام کی نماز کے وقت کے اندراقتداءکی تو پوری چار پڑھے گا کیونکہ امام کی اتباع کی وجہ سے اس کے فرض دو سے بدل کر چار ہوگئے ۔
(ہدایہ ،کتاب الصلوۃ ،باب صلوۃ المسافر ،جلد1،صفحہ 175،مطبوعہ لاہور)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
20شوال المکرم1444ھ/10مئی2023 ء