سوال:مردوں کے لیے کڑوا دندان استعمال کرنا کیسا ہے اسے استعمال کرنے سے دانتوں اور ہونٹوں پر رنگ آ جاتا ہے ؟
یوزر آئی ڈی:شیراز علی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
ہمارے ہاں عرف میں اس کا استعمال عورتیں کرتی ہیں جس سے زینت بھی مقصود ہوتی ہے لہذا مردوں کے لیے اس کا استعمال منع ہے کیونکہ مردوں کو عورتوں سے مشابہت اختیار کرنے سے منع کیا گیا ہے مردوں کے لیے مسواک استعمال کرنے کا حکم ہے لہذا ایسا دندان استعمال کرنے کے بجائے مسواک کا استعمال کیا جائے۔بخاری شریف میں ہے: ”عن ابن عباس رضی اللہ عنهما قال: لعن رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم المتشبهين من الرجال بالنساء، والمتشبهات من النساء بالرجال “ ترجمہ:حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مردوں سے مشابہت اختیارکرنے والی عورتوں اور عورتوں سے مشابہت اختیار کرنے والے مردوں پر لعنت فرمائی ہے۔
(صحیح بخاری ،کتاب اللباس ،باب المتشبھون بالنساء ،جلد2صفحہ 874،مطبوعہ کراچی)
مفسّرِشہیر حکیم الامت حضرت مفتی احمد یار خان رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:” مردوں کے لیے مسّی اور سُکڑا ملنا مکروہ ہے کہ اس میں عورتوں سے مشابہت ہے۔“
(مرآۃ المناجیح ، کتاب الصوم ،باب تنزیہ الصوم ، الفصل الثالث ،جلد 3،صفحہ 181 ،مطبوعہ گجرات )
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
3ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/24مئی2023 ء