سوال:محرم الحرام میں نیا کپڑا پہننے اور سلائی کرنے کا کیا حکم ہے؟
یوزر آئی ڈی:محمد برہان مصطفی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
محرم الحرام میں نیا کپڑا سلائی کروانا اور پہننا بلکل جائز ہے شرعا اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ محرم الحرام میں نیا کپڑا سلوانے یا پہننے کی ممانعت شریعت مطہرہ میں نہیں آئی لہذا یہ جائز ہے کیونکہ ہر چیز میں اصل مباح ہونا ہے ۔الأشباه والنظائر میں ہے: الاصل فی الاشیاء الاباحۃ ترجمہ:تمام اشیاء میں اصل یہ ہے کہ وہ مباح ہیں۔ (بشرطیکہ کوئی مانع نہ ہو)
( الاشباہ والنظائر،الفن الاول،القاعدۃ الثالثۃ،جلد1،صفحہ87،ادارۃ القرآن ،کراچی )
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
25ذو الحجۃ الحرام 1444ھ/14جولائی 2023 ء