محرم الحرام میں عام مسلمانوں کے لیے پانی کی سبیل لگانا

سوال:کیا محرم الحرام کے مہینے میں سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے ایصال ثواب کے پانی کی سبیل عام مسلمانوں کے لیے روڈ پے لگا سکتے ہیں یا نہیں؟

یوزر آئی ڈی:محمد شاہد

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

بلکل لگا سکتے ہیں شرعا اس میں کوئی قباحت نہیں بلکہ اچھی نیت سے مسلمانوں کو پانی پلانا بڑے اجر و ثواب کا باعث ہے اور مسلمانوں کو پانی پلانا پسندیدہ صدقہ ہے۔ سنن ابی داؤد میں ہے: ان سعدا اتى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: اي الصدقة اعجب إليك؟ قال: الماءترجمہ: سعد بن عبادہ انصاری خزرجی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر عرض کیا: کون سا صدقہ آپ کو زیادہ پسند ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانی (کا صدقہ)“

(سنن ابی داؤد ،کتاب الزکاۃ ،باب فی فضل سقی الماء،حدیث1679)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

4محرم الحرام1444ھ/23جولائی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں