سوال:کیا محرم الحرام میں سیاہ کپڑے پہن سکتے ہیں ؟
یوزر آئی ڈی:محمد فرقان اعوان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
محرم الحرام میں سیاہ کپڑے پہننا ایک فرقے کا شعار ہے لہذا محرم الحرام میں سیاہ کپڑے پہننا ممنوع ہے۔ سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:ایام محرم شریف میں سبز لباس جس طرح جاہلوں میں مروج ہے ناجائز وگناہ ہے۔ اور اودا یا نیلا یا آبی یا سیاہ اور بدتر واخبث ہے۔ کہ روافض کا شعار اور ان کی تشبہ ہے اس طرح ان ایام میں سرخ بھی ناصبی خبیث بہ نیت خوشی و شادی پہنتے ہیں۔
(فتاوی رضویہ،جلد22،صفحہ175،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)
صدر الشریعہ طدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:ایام محرم میں یعنی پہلی محرم سے بارہویں تک تین قسم کے رنگ نہ پہنے جائیں ، سیاہ کہ یہ رافضیوں کا طریقہ ہے اور سبز کہ یہ مبتدعین یعنی تعزیہ داروں کا طریقہ ہے اور سُرخ کہ یہ خارجیوں کا طریقہ ہے ،کہ وہ معاذ اﷲ اظہارِ مسرت کے لیے سُرخ پہنتے ہیں ۔ (بہارشریعت،جلد3،حصہ16،صفحہ416،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
30ذو الحجۃ الحرام 1444ھ/19جولائی 2023 ء