ماہ محرم الحرام میں سرمہ لگانا

سوال:کیا محرم الحرام میں سرمہ لگا سکتے ہیں؟

یوزر آئی ڈی:پارٹی سپنٹ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

جی ہاں محرم الحرام میں سرمہ لگانا بالکل جائز بلکہ عاشورہ (دس محرم الحرام )کے دن اثمد سرمہ لگانے کی ترغیب حدیث پاک میں آئی ہے۔ سرورِ کائنات، شاہِ موجودات صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: جو شخص یومِ عاشورا اِثْمِد سرمہ آنکھوں میں لگائے تو اسکی آنکھیں کبھی بھی نہ دُکھیں گی۔

(شعب الایمان،ج3،ص367،حدیث:3797)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

6محرم الحرام1444ھ/25جولائی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں