سوال:قرض اتارنے کا کوئی وظیفہ بتا دیں ۔
یوزر آئی ڈی:پارٹی سپنٹ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
ہر نماز کے بعد 11 بار اور صبح شام روزانہ سو سو بار یہ دعا اَللّٰهُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَاَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاكَ قرض اترنے تک پڑھتے رہیں ان شاء اللہ تعالی قرض اتر جائے گا۔ فیضان رمضان میں ہے: اَللّٰهُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَاَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاكَ تاحصول ِمراد ہر نماز کے بعد11 ، 11 بار اور صبح و شام سو سو بار روزانہ ( اول و آخر ایک ایک بار درود شریف کےساتھ) پڑھئے۔
(فیضانِ رمضان ، صفحہ112،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
25ذو الحجۃ الحرام 1444ھ/14جولائی 2023 ء