قربانی کے جانور کی رسی کا حکم

سوال:قربانی کے جانور کی رسی کا کیا حکم ہے اس کا کیا ،کیا جائے؟

یوزر آئی ڈی:عطاری صاحب

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

قربانی کے جانور کی رسی،زینت کا سامان،وغیرہ صدقہ کر دینا مستحب ہے پاس بھی رکھ لیں تو حرج نہیں ۔ صدر الشریعہ بد رالطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: اوس (قربانی کے جانور ) کی جھول اور رسی اور اوس کے گلے میں ہار ڈالا ہے وہ ہار ان سب چیزوں کوصدقہ کردے۔

(بہار شریعت،جلد 3،حصہ 15،صفحہ 345،مکتبہ المدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

8ذو الحجۃ الحرام 1444ھ/27جون2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں