قربانی کا گوشت محرم تک کھانے کا حکم

سوال:قربانی کا گوشت کب تک استعمال کر سکتے ہیں ؟کیا محرم سے پہلے ختم کرنا ضروری ہے؟

یوزر آئی ڈی:محمد برہان مصطفی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

قربانی کا گوشت جب تک چاہیں استعمال کر سکتے ہیں محرم سے پہلے پہلے ختم کرنا شرعاً ضروری نہیں، ابتداءِ اسلام میں تین دن سے زیادہ رکھنے کی ممانعت تھی جو بعد میں منسوخ ہوگئی۔صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ تحریر فرماتےہیں: ” قربانی کا گوشت تین دن سے زائد اپنے اور گھر والوں کے کھانے کے لئے رکھ لینا بھی جائز ہے، اور بعض حدیثوں میں جو اس کی ممانعت آئی ہے وہ منسوخ ہے اگر اس شخص کے اہل و عیال بہت ہوں اور صاحب وسعت نہیں ہے تو بہتر یہ ہے کہ سارا گوشت اپنے بال بچوں ہی کے لیے رکھ چھوڑے۔

(بہار شریعت،جلد3،حصہ15،صفحہ345،مکتبۃ المدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

25ذو الحجۃ الحرام 1444ھ/14جولائی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں