سوال:قبر کو بوسہ دینا کیسا ہے؟
یوزر آئی ڈی:چوہدری طلحہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
قبر کو بوسہ دینے کے جواز و عدم جواز میں علماء کا ختلاف ہے لہذا قبر کو بوسہ نہیں دینا چاہیے اور اس میں ادب بھی زیادہ ہے۔سیدی امام اہلسنت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:زیارت کرنے والے کو مزار کابوسہ نہیں لینا چاہئے ،علماء کا ا س میں اختلاف ہے لہٰذا بچنا بہتر ہے اور اسی میں ادب زیادہ ہے۔
( فتاوی رضویہ ،جلد22،صفحہ475،رضافاؤنڈیشن،لاہور)
صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: قبر کو بوسہ دینا بعض علما نے جائز کہا ہے، مگر صحیح یہ ہے کہ منع ہے۔
(بہارشریعت،جلد1،حصہ4،صفحہ855،مکتبۃالمدینہ،کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
18شوال المکرم1444ھ/09 مئی2023 ء