قبر میں منکر نکیر کے سوالات کا ثبوت

یوزر آئی ڈی:پارٹی سپنٹ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

قبر میں منکر نکیر کے سوالات اور انکے جوابات کا ثبوت متعدد احادیث سے ہے۔ سنن ابی داؤد میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: مرنے والے کے پاس دو فرشتے (منکرنکیر)آتے ہیں اُسے بٹھاتے ہیں پھر اس سے کہتے ہیں: مَنْ رَّبُّکَ؟ تیرا رب کون ہے؟ مُردہ (اگر مسلمان ہے تو) جواب دے گا: رَبِّيَ اللہ میرا رب اللہ ہے۔ پھر فرشتے سوال کریں گے: مَا دِیْنُکَ؟ تیرا دین کیا ہے؟ مُردہ جواب دے گا:دِیْنِيَ الْاِسْلاَم میرا دین اسلام ہے۔ پھر فرشتے سوال کریں گے: مَا ھٰذَا الرَّجُلُ الَّذِیْ بُعِثَ فِیْکُم؟ یہ کون مَرد ہیں جو تم میں بھیجے گئے؟ مُردہ جواب دے گا:ھُوَ رَسُوْلُ اللہ وہ تو رَسُوْلُ اللہ (صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم )ہیں۔ ۔۔الخ

(ابوداؤد، ج4،ص316، حدیث: 4753،ملتقطا)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

26محرم الحرام1445ھ/11 اگست 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں