سوال:قبرستان میں پرانی قبروں پر نیا راستہ بنایا گیا ہے اس پر لوگ چلتے ہیں اس کا کیا حکم ہے؟
یوزر آئی ڈی:پارٹی سپنٹ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
قبروں پر چلنا ان پر بیٹھنا پاؤں رکھنا ناجائز و حرام ہے اور قبروں کے اوپر جو نیا راستہ بنایا جائے اس پر چلنا بھی ناجائز و حرام ہے لہذا اس راستے پر چلنے کی اجازت نہیں ۔سیدی اعلی حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:قبور مسلمین پر چلنا جائز نہیں, بیٹھنا جائز نہیں, ان پر پاؤں رکھنا جائز نہیں, یہاں تک کہ ائمہ نے تصریح فرمائی ہے کہ قبرستان میں جو نیا راستہ پیدا ہو اس میں چلنا حرام ہے, اور جن کے اقرباء ایسی جگہ دفن ہوں کہ ان کے گرد اور قبریں ہو گئیں اور اسے ان قبور تک اور قبروں پر پاؤں رکھے بغیر جانا ممکن نہ ہو, دور ہی سے فاتحہ پڑھے اور پاس نہ جائے۔
(فتاویٰ رضویہ، جلد9،صفحہ481 ،رضا فاؤنڈیشن لاہور)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
11ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/1 جون2023 ء