سوال:فجر کی نماز کے بعد مسجد میں بلند آواز سے سلام پڑھنا کیسا ؟جبکہ وہاں نماز پڑھنے والوں کو تکلیف ہو۔
یوزر آئی ڈی:حمزہ عباسی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
پوچھی گئی صورت میں اگر نمازیوں کی نماز میں خلل واقع ہو تو مائیک میں بلند آواز سے سلام پڑھنے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ نمازیوں کو خلل واقع ہونے کی صورت میں اونچی آواز سے تلاوت قرآن کرنے کی بھی اجازت نہیں۔سیدی امام اہلسنت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:قرآن عظیم کی تلاوت آواز سے کرنا بہتر ہے مگر نہ اتنی آواز سے کہ اپنے آپ کو تکلیف یا کسی نمازی یا ذاکر کے کام میں خلل ہو یا کسی جائز نیند سونے والےکی نیند میں خلل آئے یا کسی بیمار کو تکلیف پہنچے یا بازار یا سرایا عام سڑک ہو یا لوگ اپنے کام کاج میں مشغول ہیں اور کوئی سننے کے لئے حاضر نہ رہے گا ان صورتوں میں آہستہ ہی پڑھنے کا حکم ہے۔
(فتاویٰ رضویہ جلد23،صفحہ383،رضافاؤنڈیشن،لاہور)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
21شوال المکرم1444ھ/11مئی2023 ء