سوال:فجر کی نماز قضا ہو گئی تو اب فرضوں کے ساتھ سنتیں پڑھیں گے یا نہیں؟اور پڑھیں گے تو کب پڑھیں گے؟
یوزر آئی ڈی:شکیل احمد
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
پوچھی گئی صورت میں اگر فجر کی قضا اسی دن زوال سے پہلے پہلے پڑھیں تو سنتیں پہلے پڑھ کر پھر فرض پڑھیں اور اگر زوال کے بعد فرضوں کی قضا پڑھتے ہیں تو اب سنتوں کی قضا نہیں پڑھیں گے بلکہ صرف فرضوں کی قضا پڑھیں گے۔ صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:فجر کی نماز قضا ہوگئی اور زوال سے پہلے پڑھ لی تو سنتیں بھی پڑھے ورنہ نہیں علاوہ فجر کے اور سنتیں قضا ہوگئیں تو ان کی قضا نہیں ۔
(بہارشریعت،جلد1،حصہ4،صفحہ664،مکتبۃالمدینہ،کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
20شوال المکرم1444ھ/10مئی2023 ء