سوال:کیا مسلمان ،غیر مسلم کے ساتھ اوٹھ بیٹھ سکتا ہے؟ ان کے ساتھ کھا پی سکتا ہے؟
یوزر آئی ڈی:محمد عمران
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
کفارسے تعلقات رکھنا منع اور دوستی کرنا ناجائز و گناہ ہے۔ اللہ رب العزت ارشاد فرماتا ہے:وَ اِمَّا یُنْسِیَنَّكَ الشَّیْطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰى مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ(۶۸)ترجَمۂ کنزالایمان : اورجو کہیں تجھے شیطان بُھلاوے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ ۔
(القرآن ،پارہ7،سورۃ الانعام، آیت68)
رحمتِ عالم ﷺ کا فرمانِ معظم ہے:”اِیَّاکُمْ وَ اِیَّاھُمْ لَایُضِلُّوْنَکُمْ وَلَا یَفْتِنُوْنَکُمْ ‘‘ترجمہ:ان سے دُور رہو اور انھیں اپنے سے دُور کرو،کہیں وہ تمہیں گمراہ نہ کردیں، کہیں وہ تمہیں فتنہ میں نہ ڈال دیں۔
( مقدمہ صحیح مسلم صفحہ9،حدیث7)
وقار الفتاوی میں ہے: مسلمان کو کسی غیر مسلم کے ساتھ دوستی اور مَحَبَّت کے تَعَلُّقات رکھنا جائز نہیں۔
(وقارُ الفتاوٰی جلد1، صفحہ345)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
21شوال المکرم1444ھ/11مئی2023 ء