عقیقے کا گوشت والدین کھا سکتے ہیں؟

سوال:عقیقہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا گوشت والدین نہیں کھا سکتے کیا یہ درست ہے؟

یوزر آئی ڈی:سرمد شاہد خان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

یہ بات درست نہیں ہے بلکہ عقیقہ کے گوشت کا وہی حکم ہے جو قربانی کے گوشت کا ہے جیسے قربانی کا گوشت والدین کھا سکتے ہیں ایسے ہی عقیقہ کا گوشت بھی کھا سکتے ہیں۔سیدی اعلیٰ حضرت امام اہلسنت مولانا الشاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن فتاویٰ رضویہ میں فرماتے ہیں : ” عقیقہ کا گوشت آباء و اجداد بھی کھا سکتے ہیں ۔ مثل قربانی اس میں بھی تین حصے کرنا مستحب ہے ۔ “

( فتاویٰ رضویہ ، جلد 20 ، صفحہ 586 ، رضا فاؤنڈیشن ، لاھور )

مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:عوام میں یہ بہت مشہور ہے کہ عقیقہ کا گوشت بچہ کے ماں باپ اور دادا دادی، نانا نانی نہ کھائیں یہ محض غلط ہے اس کا کوئی ثبوت نہیں ۔

(بہارشریعت،جلد3،حصہ15،صفحہ359،مکتبۃالمدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

18شوال المکرم1444ھ/09 مئی2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں