سوال:کیا عصر کی نماز کے بعد شکرانے کے نوافل پڑھ سکتے ہیں؟
یوزر آئی ڈی:محمد راشد علی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
نہیں پڑھ سکتے کیونکہ عصر کی نماز کے بعد کسی بھی قسم کے نوافل پڑھنا مکروہ تحریمی و گناہ ہے۔ مجمع الانھر میں ہے:” النفل بعد الفجر والعصر مكروه مطلقا “یعنی فجر و عصر کے بعد نفل مطلقاً مکروہ ہیں۔
(مجمع الانھر،جلد 1، صفحہ 210،مطبوعہ:کوئٹہ)
در مختار و تنویر الابصار میں ہے: ”(کرہ نفل )قصداولو تحیۃ المسجد۔۔۔ولو سنۃ الفجر(بعد صلاۃ فجر و) صلاۃ (عصر)“یعنی فجر و عصر کی نماز کے بعدقصداً نفل پڑھنا مکروہ ہے،اگرچہ تحیۃ المسجد یا سنتِ فجر ہی ہوں۔
(تنویر الابصار مع الدر المختارملتقطاً، جلد2،صفحہ 44۔45،مطبوعہ:کوئٹہ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
18شوال المکرم1444ھ/09 مئی2023 ء