سوال:بے فارم و شناختی کارڈ پر دو سال عمر کم لکھوانا کیسا ؟اور لکھوا لی ہو تو کیا کریں؟
یوزر آئی ڈی:پارٹی سپنٹ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
بے فارم یا شناختی کارڈ پے عمر کم لکھوانا ناجائز و گناہ ہے کہ اس میں دھوکہ اور جھوٹ ہے اور یہ دونوں چیزیں جائز نہیں اگر لکھوا لی ہو تو اسے درست کروانا لازم ہے۔رسول اللہ ﷺ سے پوچھا گیا: اَ يَکُوْنُ الْمُـؤمِنُ کَذَّاباً؟ فَقَالَ: ’’لاَ‘‘ ترجمہ: کیا مسلمان جھوٹ جھوٹا ہوسکتا ہے؟ آپ نے جواب دیا: نہیں (اہلِ ایمان جھوٹ نہیں بول سکتا)۔
(مؤطا امام مالک، حدیث :3630)
صحیح مسلم میں ہے حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا:من غش، فليس منی ترجمہ: جس نے دھوکہ دیا وہ مجھ سے نہیں۔
(صحیح مسلم ،حدیث284)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
11ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/1 جون2023 ء