سوال: اگر نماز کا کوئی واجب بھولے سے چھوٹا پھر سجدہ سھو کیا سجدہ سھو کرنے کے بعد دوبارہ کوئی واجب بھولے سے چھوٹا تو کیا حکم ہوگا کیا دوبارہ سجدہ سھو کرنا ہو گا؟
یوزر آئی ڈی:مسعود قادری
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
پوچھی گئی صورت میں دوبارہ سجدہ سہو لازم نہیں ہو گا کیونکہ سجدہ سہو کا تکرار مشروع نہیں ۔ان سجود السہو مما لا یتکرر فیوخر عن السلام ترجمہ:بے شک سجدہ سہو ان امور میں سے ہے جن کا تکرار نہیں کیا جاتا اسی لیے سلام تک اسے مؤخر کیا گیا۔
(هدايه باب سجدۃ السہو صفحہ156)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
21شوال المکرم1444ھ/11مئی2023 ء