سجدہ تلاوت کا حکم

سوال:آیت سجدہ پڑھ کر جو سجدہ کیا جاتا ہے وہ واجب ہے یا مستحب ہے یا سنت؟ اور آیت سجدہ سننے والے کے لیے کیا حکم ہے؟

یوزر آئی ڈی:بخش

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

سجدہ تلاوت واجب ہے اور یہ جیسے پڑھنے والے پر واجب ہے ایسے ہی سننے والے پر بھی واجب ہے۔صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:آیت سجدہ پڑھنے یا سننے سے سجدہ واجب ہو جاتا ہے پڑھنے میں یہ شرط ہے کہ اتنی آواز سے ہو کہ اگر کوئی عذر نہ ہو تو خود سُن سکے، سننے والے کے لیے یہ ضرور نہیں کہ بالقصد سنی ہو بلا قصد سُننے سے بھی سجدہ واجب ہو جاتا ہے۔

(بہارشریعت،جلد1،حصہ4،صفحہ733،مکتبۃالمدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

15شوال المکرم1444ھ/05 مئی2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں