سب سے آخر میں دنیا سے جانے والے صحابی

سوال:سب سےآخر میں وصال فرمانے والے صحابی رسول کا نام کیا ہے؟

یوزر آئی ڈی:راؤ فیضان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

سیدنا عامر بن واثلہ لیثی کتانی رضی اللہ عنہ سب سے آخر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے ان کے جانے کے بعد روئے زمین پر کوئی صحابی باقی نہ رہے۔ حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:آپ کا نام عامر ابن واثلہ ہے، لیثی، کتانی ہیں،کنیت ابوطفیل آٹھ سال حضور علیہ السلام کی خدمت میں رہے سن 102 ھجری میں مکہ معظمہ میں انتقال فرمایا،روئے زمین پر آپ ہی— آخری صحابی —ہیں جن کی وفات پر صحابیت ختم ہوئی(مرقات)

(مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح،جلد5،صفحہ96،ایپ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

26محرم الحرام1445ھ/14 اگست 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں