ربیع الاول میں گھر کی چھت پر سبز پرچم لگانا

سوال:ربیع الاول کے موقع پر گھروں پر سبز جھنڈے لگانا کیسا ہے؟

یوزر آئی ڈی:پارتی سپنٹ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

ربیع الاول شریف میں حضور ﷺ کی ولادت کی خوشی میں گھروں پر سبز جھنڈے لگانا بلکل جائز بلکہ اچھا عمل ہے کہ حضور ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی کا اظہار ہے ۔خصائص الکبری میں حضورﷺ کی ولادت کے موقع پر جو واقعات رونماز ہوے ان کے بیان میں ہے کہ سَیِّدَتُنا آمِنہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں: فكشف الله عن بصرى و أبصرت تلك الساعة مشارق الأرض و مغاربه‍ا، و رأيت ثلاثة أعلام مضروبات، علما فى المشرق، و علما فى المغرب، و علما على ظهر الكعبة ترجمہ: پس اللہ پاک نے میری نظر سے تمام پردے ہٹا دیے اور اس وقت میں نے زمین کے مشرق و مغرب دیکھے اور میں نے دیکھا کہ تین جھنڈے نَصب کئے گئے۔ ایک مشرِق میں ،دوسرا مغرِب میں ، تیسرا کعبے کی چھت پر۔

(خَصائِصِ کُبریٰ ،جلداوّل، صفحہ82)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

30ذو الحجۃ الحرام 1444ھ/19جولائی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں