ذکر اللہ کے ساتھ تالیاں بجانا

سوال:ایک ویڈیو دیکھی جس میں لوگ ذکر اللہ کر رہے ہیں اور ساتھ تالیاں بھی بجا رہے ہیں اس کا کیا حکم ہے؟

یوزر آئی ڈی:امیر حمزہ چیمہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

ذکر اللہ کرنے کا یہ طریقہ درست نہیں کیونکہ تالیاں بجانا منع ہے کیونکہ یہ غیر مسلموں کا طریقہ ہے ۔ اللہ رب العزت قرآن پاک میں غیر مسلموں کا طریقہ بیان کرتے ہوے ارشاد فرماتا ہے: وَ مَا كَانَ صَلَاتُهُمْ عِنْدَ الْبَیْتِ اِلَّا مُكَآءً وَّ تَصْدِیَةًؕترجمۂ کنزالایمان: اور کعبہ کے پاس ان کی نماز نہیں مگر سیٹی اور تالی ۔ اس آیت کے تحت صراط الجنان میں ہے : تفسیرِ کبیر میں ہے:حضرتِ سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما فرماتے ہیں کہ ِ (غیر مسلم )قریش برہنہ (بے لباس) ہو کر خانۂ کعبہ کا طواف کرتے تھے اور سیٹیاں اور تالیاں بجاتے تھے۔

(تفسیرصراط الجنان، پ9، الانفال ، تحت الآیۃ35)

صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمہ اللہ تعالی بہار شریعت میں فرماتے ہیں: ناچنا ،تالی بجانا۔۔۔۔۔ناجائز ہیں۔

(بہارشریعت،جلد3،صفحہ511،مکتبۃ المدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

26محرم الحرام1445ھ/14 اگست 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں