دن کے بچے کو کفن کون سا دیں؟

سوال:4 یا 5 دن کا بچہ فوت ہو جائے تو اسے کتنا کفن دیا جائے گا ؟مکمل کفن دیا جائے یا ایک کپڑے میں لپیٹ کر دفن کر دیا جائے؟

یوزر آئی ڈی:میاں محمد حسنین قادری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

مسلمان مردو عورت کے کا زندہ بچہ جو فوت ہو چاہے ایک دن ہی کا ہو اس کو بھی کفن مسنون طریقے سے دیا جائے گا جیسے بڑوں کو دیا جاتا ہے ایک کپڑے میں لپیٹ کر دفن نہ کیا جائے ۔ صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:مسلمان مرد یا عورت کا بچہ زندہ پیدا ہوا یعنی اکثر حصہ باہر ہونے کے وقت زندہ تھا پھر مر گیا تو اُس کو غسل و کفن دیں گے اور اس کی نماز پڑھیں گے، ورنہ اُسے ویسے ہی نہلا کر ایک کپڑے میں لپیٹ کر دفن کر دیں گے، اُس کے لیے غسل و کفن بطریق مسنون نہیں اور نماز بھی اس کی نہیں پڑھی جائے گی، یہاں تک کہ سر جب باہر ہوا تھا اس وقت چیختا تھا مگراکثر حصہ نکلنے سے پیشتر مر گیا تو نماز نہ پڑھی جائے، اکثر کی مقدار یہ ہے کہ سر کی جانب سے ہو تو سینہ تک اکثر ہے اور پاؤں کی جانب سے ہو تو کمر تک۔ (درمختار، ردالمحتار وغیرہما)

(بہارشریعت،جلد1،حصہ4،صفحہ846،مکتبۃالمدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

27ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/17جون2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں