سوال:بیوی اپنے خاوند کو مجازی خدا کہہ سکتی ہے یا نہیں؟
یوزر آئی ڈی:سمیع اللہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
بیوی کا خاوند کو مجازی خدا کہنے سے بچنا چاہیے ۔ فقیہ اعظم ہند حضرت علامہ مولانا مفتی محمد شریف الحق امجدی علیہ رحمہ فرماتے ہیں کہ اپنے آپ کو کسی کا مجازی خُدا کہنے سے بھی بچنا چاہیے اگرچہ یہ جُملہ کفر نہیں اس لیے کہ خُدا کے معنیٰ مالِک کے بھی ہیں اور (لفظِ)مجازی نے اس معنیٰ کی تعیین کر دی یعنی اس معنیٰ کو متعین کر دیا ۔
(فتاویٰ شارح بخاری، جلد2، صفحہ621، مکتبہ برکات المدینہ،کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
16شوال المکرم1444ھ/07 مئی2023 ء