سوال:حلالہ کے لیے جماع شرط ہے یا خلوت صحیحہ سے بھی حلالہ ہو جائے گا؟
یوزر آئی ڈی:پارٹی سپنٹ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
حلالہ کے درست ہونے کے لیے دخول شرط ہے محض خلوت صحیحہ سے حلالہ درست نہیں ہو گا ۔فتح القدیر میں ہے: والشرط الا یلاج ) بقید کونہ عن قرة نفسہ وان کان ملفوفاً اذاکان یجد لذة حرارة المحل ترجمہ: حلالہ صحیح ہونے کے لیے شرط یہ ہے کہ شوہر آلہ تناسل کی قوت سے دخول کرے اگر چہ اس پر کپڑا لپیٹ کرکے دخول کریں جب اسے فرج کی حرارت محسوس ہو۔
(فتح القدیر،کتاب الطلاق، فصل فیہاتحل بہ المطلقة ،جلد4،صفحہ 160)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
21ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/11جون2023 ء