سوال:بیوی کو حمل ہو جائے تو اس کے بعد کتنے مہینوں تک ہمبستری کر سکتے ہیں؟
یوزر آئی ڈی:شعیب رضا عطاری
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
حاملہ عورت سے دوران حمل ہمبستری جائز ہے شرعا اس میں حرج نہیں البتہ اگر طبی حوالے سے نقصان کا اندیشہ ہو تو اس سے بچنا بہتر ہے۔ مفتی خلیل خان برکاتی علیہ الرحمہ اسی طرح کے سوال کے جواب میں فرماتے ہیں:”دورانِ حمل وضع حمل تک، مباشرت شرعاً جائز ہے لیکن اگر ڈاکٹرز منع کردیں یا تکلیف کا خطرہ ہو تو پرہیز کرنا چاہیے۔“
(فتاوٰی خلیلیہ، جلد1، صفحہ564، ضیاء القرآن)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
16شوال المکرم1444ھ/07 مئی2023 ء