حالت حیض میں چھوٹنے والی نمازوں اور روزوں کی قضا

سوال:حیض کی حالت میں عورت سے جو نمازیں اور روزے چھوٹے ان کی قضا ہو گی یا نہیں ؟

یوزر آئی ڈی:شیخ عبد اللہ علی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

حیض کی حالت میں جو نمازیں عورت نہیں پڑھتی ان کی قضا نہیں ہے ہاں جو روزے ان دنوں میں نہیں رکھے ان کی قضا اور دنوں میں رکھنا فرض ہے۔ صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ در مختار کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں: ان دِنوں(حیض و نفاس) میں نمازیں معاف ہیں ان کی قضا بھی نہیں اور روزوں کی قضا اور دنوں میں رکھنا فرض ہے۔

(بہارِ شریعت ،جلد اول،حصہ دوم،صفحہ381،مکتبۃ المدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

29ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/19جون2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں