حالت جنابت میں کھانا،کھانا،پکا کر کھلانا

سوال:ہمبستری کے بعد عورت کسی وجہ سے غسل نہ کر سکے تو کیا عورت کھانا پکا کر کھلا سکتی ہے اور خود کھا سکتی ہے؟

یوزر آئی ڈی:محمد ریاض

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

فرض غسل میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے جتنا جلد ہو سکے غسل کر لینا چاہیے اور اگر غسل میں اتنی تاخیر کی کہ نماز قضا ہو گئی تو یہ ناجائز و حرام ہے البتہ حالت جنابت میں عورت یا مرد کھانا ،کھانا چاہیں تو بہتر ہے کہ وضو کر لیں یا ہاتھ منہ دھو لیں پھر عورت خود بھی کھائے اور دوسروں کو بھی کھانا پکا کر کھلائے کیونکہ حالت جنابت میں بغیر ہاتھ منہ دھوئے کھانا ،پینامکروہ ہے۔بہارشریعت میں ہے:’’جس پرغسل واجب ہے اسے چاہیے کہ نہانے میں تاخیر نہ کرے۔ حدیث میں ہے جس گھر میں جنب ہو اس میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے اور اگر اتنی دیر کر چکا کہ نماز کا آخر وقت آگیا تو اب فوراً نہانا فرض ہے، اب تاخیر کرےگا، گناہ گارہوگا اور کھانا کھانا یا عورت سے جِماع کرنا چاہتا ہے تو وضو کرلے یا ہاتھ مونھ دھولے، کلی کرلے اور اگر ویسے ہی کھا پی لیا تو گناہ نہیں مگر مکروہ ہے اور محتاجی لاتا ہے۔

(بہارشریعت ،جلد1،حصہ2،صفحہ225،مکتبۃ المدینہ ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

20شوال المکرم1444ھ/10مئی2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں