سوال:کیا جنت میں حضرت مریم رضی اللہ عنھا کا نکاح حضور ﷺ سے ہو گا؟
یوزر آئی ڈی:حسنین رضا
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
جی ہاں جنت میں حضرت مریم رضی اللہ عنھا کا حضور ﷺ سے ہو گا۔چنانچہ مروی ہے کہ جب اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدتُنا خدیجۃُ الکبریٰ رضی اللہ تعالٰی عنہا کے مرضِ وفات میں سرکارِ عالی وقار صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم تشریف لائے اور فرمایا: اے خدیجہ! تمہیں اس حالت میں دیکھنا مجھے گِراں (یعنی ناگوار) گزرتا ہے لیکن اللہ پاک نے اس گِراں گزرنے میں کثیر بَھلائی رکھی ہے۔ تمہیں معلوم ہے کہ اللہ پاک نے جنّت میں میرا نکاح تمہارے ساتھ، مریم بِنْتِ عمران، (حضرتِ) موسیٰ(علیہ الصّلاۃ السَّلام ) کی بہن کُلْثُمْ اور فرعون کی بیوی آسیہ کے ساتھ فرمایا ہے۔
(معجم كبير،ج 22ِص451، حديث:1100 )
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
20شوال المکرم1444ھ/10مئی2023 ء