سوال:کیا جنابت کی حالت میں فاتحہ خوانی کر سکتے ہیں؟
یوزر آئی ڈی:افضال
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
جنابت کی حالت میں قرآن پاک پڑھنا ناجائز و حرام ہے لہذا،اس حالت میں فاتحہ خوانی کرنا(یعنی سورۃ الفاتحہ پڑھ کر ایصال ثواب کرنا) جائز نہیں ۔صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:جس کو نہانے کی ضرورت ہو اس کو مسجد میں جانا، طواف کرنا، قرآن مجید چھونا اگرچہ اس کا سادہ حاشیہ یا جلد یا چَولی چُھوئے یا بے چُھوئے دیکھ کر یا زبانی پڑھنا یا کسی آیت کا لکھنا یا آیت کا تعویذ لکھنا یا ایسا تعویذ چھونا یا ایسی انگوٹھی چھونا یا پہننا جیسے مُقَطَّعات کی انگوٹھی حرام ہے۔۔۔ قرآن کا ترجمہ فارسی یا اردو یا کسی اور زبان میں ہو اس کے بھی چھونے اور پڑھنے میں قرآنِ مجید ہی کا سا حکم ہے۔
(بہارشریعت،جلد1،حصہ2،صفحہ330ـ329،مکتبۃالمدینہ،کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
30ذو الحجۃ الحرام 1444ھ/19جولائی 2023 ء