سوال:جمعہ کی دوسری اذان کا جواب مقتدی دے سکتا ہے یا نہیں؟
یوزر آئی ڈی:عدنان عباسی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
جمعہ کی دوسری اذان کا جواب زبان سے دینا منع ہے ہاں دل میں دے سکتے ہیں ۔سیدی امام اہلسنت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: ’’اذان خطبہ کے جواب اور اس کے بعد دعا میں امام و صاحبین رضی اللہ تعالی عنہم کا اختلاف ہے، بچنا اولی اور کریں تو حرج نہیں۔ یوں ہی اذان خطبہ میں نامِ پاک پر انگوٹھے چومنا، اس کا بھی یہی حکم ہے ۔ ‘‘
( فتاوی رضویہ، جلد 8، صفحہ 468، رضا فاؤنڈیشن، لاھو ر)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
18شوال المکرم1444ھ/09 مئی2023 ء