جمعہ مبارک کہنا کیسا؟

سوال:آج کل ایک نئی رسم پیدا ہو چکی ہے جمعہ کے دن لوگ ایک دوسرے کو جمعہ مبارک کہتے ہیں اس کا کیا حکم ہے ؟

یوزر آئی ڈی:ناصر علی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

جمعہ کے دن کی مبارک باد دینا بلکل جائز ہے کوئی گناہ نہیں کیونکہ شریعت مطہرہ میں جمعہ کے دن کی مبارکباد دینے کے بارے میں ممانعت نہیں آئی اور جس چیز کی ممانعت شریعت میں نہ ہو وہ کام بلکل جائز ہے۔ حضرت سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :اَلْحَلاَلُ مَا اَحَلَّ اللّٰہُ فِیْ کِتَابِہٖ، وَالْحَرَامُ مَا حَرَّمَ اللّٰہُ فِیْ کِتَابِہٖ، و مَا سَکَتَ عَنْہُ فَھُوَ مِمَّا عَفَا عَنْہٗ ترجمہ:حلال وہ ہے جسے اللہ پاک نے اپنی کتاب میں حلال کیا اور حرام وہ ہے جسے اللہ پاک نے اپنی کتاب میں حرام کیا اور جس سے خاموشی اختیار فرمائی (یعنی منع نہ فرمایا) تو وہ معاف ہے (یعنی اس کے کرنے پر کوئی گناہ نہیں ہے)۔

(سنن ترمذی، کتاب اللباس، باب ماجاء فِی لُبْسِ الْفِرَاءِ، صفحہ 434، رقم الحدیث : 1726، دارالکتب العلمیہ بیروت، لبنان)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

25محرم الحرام1445ھ/13 اگست 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں