جانور پر ظلم کرنا مسلمان پر ظلم کرنے سے برا

سوال:کیا غیر موذی جانوروں پر ظلم کرنا مسلمان پر ظلم کرنے سے بھی زیادہ سخت ہے؟

یوزر آئی ڈی:محمد عثان عطاری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

جانوروں پر ظلم کرنا مسلمان پر ظلم کرنے سے بھی زیادہ برا عمل ہے کیونکہ مسلمان پر ظلم ہو تو وہ کسی سے مدد مانگ کر اپنی مدد کروا سکتا ہے لیکن جانور بے زبان کس کو بتا پائے گا۔صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:یہ بھی ضرور ہے کہ بلاوجہ جانور کو نہ مارے اور سر یا چہرہ پر کسی حالت میں ہر گز نہ مارے کہ یہ بالا جماع ناجائز ہے۔ جانور پر ظلم کرنا ذمی کافر پر ظلم کرنے سے زیادہ برا ہے اور ذمی پر ظلم کرنا مسلم پر ظلم کرنے سے بھی برا کیونکہ جانور کا کوئی معین و مددگار اﷲ (عزوجل) کے سوا نہیں اس غریب کو اس ظلم سے کون بچائے۔

(بہار شریعت،جلد3،حصہ16،صفحہ363،مکتبۃالمدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

6ذو الحجۃ الحرام 1444ھ/25جون2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں