جانور ذبح کرتے وقت اللہ کا نام نہ لیا تو

سوال:جانور ذبح کرتے وقت اللہ کا نام لینا بھول گئے تو کیا حکم ہے؟یا جان بوجھ کر نہ لیا تو کیا حکم ہے؟

یوزر آئی ڈی:علامہ احمد فیضی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

جانور ذبح کرتے وقت اگر کسی نے جان بوجھ کر اللہ کا نام نہ لیاتو جانور حرام ہو جائے گا اور اگر اللہ کا نام لینا بھول گئے تو جانور حلال ہو جائےگا۔ صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: ذبح کرنے میں قصداً بسم اﷲ نہ کہی جانور حرام ہے اور اگر بھول کر ایسا ہوا جیسا کہ بعض مرتبہ شکار کے ذبح میں جلدی ہوتی ہے اور جلدی میں بسم اﷲ کہنا بھول جاتا ہے اس صورت میں جانور حلال ہے۔

(بہارشریعت،جلد3،حصہ15،صفحہ318،مکتبۃالمدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

28ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/18جون2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں