تکبیر تشریق کے احکام

سوال:تکبیرتشریق کون سی ہے؟یہ کب سے کب تک پڑھنی ہوتی ہے؟ یہ پڑھنا فرض ہیں یا واجب؟

یوزر آئی ڈی:راشد علی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

تکبیر تشریق یہ ہے : اللہُ اَکْبَرُ ط اللہ ُاَکْبَرُ ط لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَ اللہُ اَکْبَرُ ط اللہُ اَکْبَرُ ط وَلِلّٰہِ الْحَمْد یہ تکبیر 9 ذوالحجۃ الحرام کی نماز فجر سے 13 ذوالحجُۃ الحرام کی نماز عصر تک ہر اس نماز کے بعد ایک بار پڑھنا واجب ہے جو مسجد کی جماعت مستحبہ کے ساتھ ادا کی گئی ہو ۔ صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: نویں(9)ذُوالحِجۃُ الْحَرام کی نمازِفَجر سے تیرھویں(13) کی نمازِعصر تک پانچوں وَقْت کی فرض نمازیں جومسجد کی جماعتِ مُسْتَحَبَّہ کے ساتھ اَدا کی گئیں ان میں ایک بار تکبیر بلند آواز سے کہنا واجب ہے اور3 بار افضل اسے تکبیر تشریق کہتے ہیں ،وہ یہ ہے:اللہُ اَکْبَرُ ط اللہ ُاَکْبَرُ ط لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَ اللہُ اَکْبَرُ ط اللہُ اَکْبَرُ ط وَلِلّٰہِ الْحَمْد۔ تکبیرِ تشریق سلام پھیرنے کے بعد فوراًکہنا واجِب ہے ۔

(بہارِ شریعت جلد1،حصہ 4،صفحہ485ـ784،مکتبۃ المدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

6ذو الحجۃ الحرام 1444ھ/25جون2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں