سوال:حالت جنابت میں تلاوت قرآن کے لیے تیمم کیا تو کیا اسی تیمم سے فرض نماز پڑھ سکتے ہیں؟
یوزر آئی ڈی:سلمان محمد
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
پوچھی گئی صورت میں اگر پانی موجود ہونے کی صورت میں بلا وجہ تیمم کیا تو اس تیمم سے فرض نماز نہیں پڑھ سکتا اوراگر تیمم کی تمام شرائط پائی جانے پر جنبی نے تلاوت قرآن کے لیے تیمم کیا تو اسی تیمم سے فرض نماز بھی پڑھ سکتا ہے جبکہ تیمم توڑنے والی کوئی چیز نہ پائی جائے۔صدر الشریعہ،بدرالطریقہ،مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:جنب نے قرآن مجید پڑھنے کے لیے تیمم کیا ہو تو اس سے نماز پڑھ سکتا ہے۔
(بہارِ شریعت ،جلد اول،حصہ دوم،صفحہ357،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
16شوال المکرم1444ھ/07 مئی2023 ء