بیوی کی میت کو غسل دینا

سوال:کسی کی بیوی فوت ہو جائے تو کیا شوہر اپنی بیوی کو غسل دے سکتا ہے؟

یوزر آئی ڈی:رضوان علی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

شوہر اپنی فوت شدہ بیوی کو غسل نہیں دے سکتا۔ صدر الشریعہ بدرالطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ در مختار کے حوالے سے لکھتے ہیں:عورت مر جائے تو شوہر نہ اُسے نہلا سکتا ہے نہ چھو سکتا ہے اور دیکھنے کی ممانعت نہیں ۔

(بہارشریعت،جلد1،حصہ4،صفحہ818، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

1 ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/22مئی2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں