بوقت ذبح تمام حصے داروں کا بسم اللہ پڑھنا

سوال:ذبح کرتے وقت تمام حصے داروں کے لیے بسم اللہ پڑھنا لازم ہے یا صرف ذبح کرنے والا پڑھے ؟

یوزر آئی ڈی:علامہ احمد فیضی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

ذبح کرنے والے کے لیے بوقت ذبح اللہ کا نام لینا ضروری ہے دوسروں کا کہنا نہ کہنا برابر ہے ۔ صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: خود ذبح کرنے والا اﷲ عزوجل کا نام اپنی زبان سے کہے اگر یہ خود خاموش رہا دوسروں نے نام لیا اور اسے یاد بھی تھا بھولا نہ تھا تو جانور حرام ہے۔

(بہارشریعت،جلد3،حصہ15،صفحہ314،مکتبۃالمدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

28ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/18جون2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں