بغیر جوے کے شطرنج کھیلنے کا حکم

سوال:شطرنج اگر بغیر جوے کے کھیلی جائے اور نمازوں کی پابندی بھی کی جائے تو کیا پھر ذھن تیز کرنے کے لیے کھیل سکتے ہیں؟

یوزر آئی ڈی:محمد طارق

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

شطرنج کھیلنا مطلقا منع ہے اگرچہ اس میں خلاف شرع کوئی بات نہ بھی پائے جائے پھر بھی شطرنج کھیلنے کی اجازت نہیں۔ امام اہلسنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ شطرنج کے بارے میں فرماتے ہیں:” مگر تحقیق یہ کہ مطلقاًمنع ہے ۔“

(فتاوی رضویہ ،جلد24، صفحہ 76،رضا فاؤنڈیشن ، لاہور)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

20شوال المکرم1444ھ/10مئی2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں