بدھ والے دن ناخن کاٹنے کی ممانعت

سوال:بدھ والے دن ناخن کاٹنے سے کیوں منع کیا گیا ہے وجہ بیان کر دیں ؟

یوزر آئی ڈی:پارٹی سپنٹ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

بدھ والے دن ناخن کاٹنے سے منع کیا گیا ہے کیونکہ اس سے برص (جسم پر سفید داغوں والی بیماری) پیدا ہونے کا خوف ہے البتہ یہ یاد رہے کہ اگرناخن کاٹے انتالیس دن ہو گئے ہوں اور چالیسواں دن بدھ ہو تو ناخن کاٹنا لازم ہو گا کیونکہ چالیس دن سے زائد ناخن بڑھانا مکروہ تحریمی و گناہ ہے۔ امامِ اہلِ سنَّت ، امام احمد رضا خان رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ سے بدھ کے دن ناخن کاٹنے کے متعلق سوال ہوا تو آپ نے جواباً لکھا:”نہ چاہیے، حدیث میں اِس سے نَہْی آئی کہ معاذاللہ مورِث برص ہوتاہے۔

(فتاویٰ رضویہ، جلد22،صفحہ574،مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن،لاھور)

علامہ علاؤالدین حصکفی رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ لکھتےہیں:” کرہ ترکہ وراء الاربعین “ترجمہ:چالیس دن سے زیادہ چھوڑدینا مکروہ ہے۔ اسکے تحت علامہ شامی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:”ای تحریماً“ترجمہ:یہاں کراہت سے مکروہ تحریمی مراد ہے۔ (ر دالمحتار مع در مختار ، جلد9،کتاب الحظروالاباحۃ، فصل فی البیع ،صفحہ671،مطبوعہ کوئٹہ )

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

27ذو الحجۃ الحرام 1444ھ/16جولائی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں