بال پیلے کرنے والا شیمپو لگانا

سوال:کیا بال پیلے کرنے والا شیمپو لگا سکتے ہیں؟

یوزر آئی ڈی:جمیل

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اگر پیلے بالوں سے کسی خاص فساق قوم سے مشابہت ہو یا بندہ بلکل عجیب لگے اور لوگ تعجب کی نگاہ سے دیکھیں تو پھر بالوں کا رنگ پیلا کرنے کی اجازت نہیں کہ فاسقین سے مشابہت جائز نہیں اور اگر ایسی کوئی بات نہ ہو تو شیمپو میں اگر کسی نجس چیز کی ملاوٹ نہ ہو تو اسے بالوں کا رنگ پیلا کرنے کے لیے لگانے میں کوئی حرج نہیں بلکہ سر اور داڑھی کے سفید بالوں کو سیاہ کرنے کے علاوہ کوئی اور رنگ کرنا مستحب ہے۔ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’مَنْ تَشَبَّہَ بِقَوْمٍ فَہُوَ مِنْہُمْ‘‘ ترجمہ:جو کسی دوسری قوم سے مشابہت پیدا کرے ،وہ ان میں سے ہے۔

(المعجم الاوسط، الحدیث ۸۳۲۷، ج۶، ص ۱۵۱)

صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: مرد کو داڑھی اور سر وغیرہ میں خضاب لگانا جائز بلکہ مستحب ہے مگر سیاہ خضاب لگانا منع ہے ۔

(بہار شریعت،حظر و اباحت کا بیان ،زینت کا بیان،جلد3،حصہ16،صفحہ600،مکتبۃ المدینہ کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

20شوال المکرم1444ھ/10مئی2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں