سوال:خواب اچھا ہو یا برا اسے بیان کرنے سے اس کے پورا ہونے کی تاثیر بڑھ جاتی ہے کیا یہ درست ہے؟
یوزر آئی ڈی:غلام رسول رضوی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
خواب بیان کرنے سے اس کے پورا ہونے کی امکانات بڑھ جاتے ہیں اس لیے ہمیں اچھے خواب بیان کرنے اور برے خواب بیان نہ کرنے کی تعلیم فرمائی گئی ہے۔صحیح بخاری میں ہے ، نبیِّ اکرم ﷺنے ارشاد فرمایا : الرؤيا الحسنة من الله، فإذا راى احدكم ما يحب فلا يحدث به إلا من يحب، وإذا راى ما يكره، فليتعوذ بالله من شرها ومن شر الشيطان وليتفل ثلاثا ولا يحدث بها احدا، فإنها لن تضره ترجمہ:اچھا خواب اللہ پاک کی طرف سے ہوتا ہے جب تم میں سے کوئی پسندیدہ خواب دیکھے تو اس کا ذکر صرف اسی سے کرے جو اس سے محبت رکھتا ہو اور اگر ایسا خواب دیکھے کہ جو اسے پسند نہ ہو تو اس کے شر سے اور شیطان کے شر سے اسے پناہ مانگنی چاہئے اور (اپنی بائیں طرف) تین مرتبہ تھتکار دے اور اس خواب کو کسی سے بیان نہ کرے تو وہ کوئی نقصان نہ دے گا۔
)صحیح بخاری،بَابُ إِذَا رَأَى مَا يَكْرَهُ فَلاَ يُخْبِرْ بِهَا وَلاَ يَذْكُرْهَا،حدیث7044(
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
18شوال المکرم1444ھ/09 مئی2023 ء