سوال:انگلش میں لکھے ہوے ناموں کو زمین یا کوڑے میں پھینکا تو کیا حکم ہے؟
یوزر آئی ڈی:محمد عاقب
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اُردو ہو یا سندھی ، اِنگریزی ہو یا ہِندی دنیا کی ہر زَبان میں لکھے گئے مقدس ناموں کا ادب کرنا چاہیے بلکہ دنیا کی ہر زَبان کے حُرُوفِ تَہَجِّی کا ادَب کرنا چاہئے انہیں زمین یا کوڑے میں پھینکنا ادب کے خلاف ہے کیوں کہ صاحبِ تفسیرِ صاوِی شریف کے قول کے مطابق دنیا میں بولی جانے والی تمام زبانیں اِلہامی ہیں۔ لہٰذا ان کو ٹھنڈا کردینے ہی میں عافیت ہے۔ اﷲ پاک اِس ادب کا آپ کو ضرور صِلہ عطا فرمائے گا۔
(تفسیرصاوی ، 1 / 30 ، فیضانِ بسم اللہ ، ص121ملتقطاً)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
20شوال المکرم1444ھ/10مئی2023 ء