اسم جلالت اللہ کا معنی

سوال:اسم اعظم اللہ کا کیا مطلب ہے؟

یوزر آئی ڈی:عبدالمصطفی عطاری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اسم جلالت اللہ کی اصل الہ ہے جس کا معنی ہے خدا پھر اس پر الف لام داخل ہوا جو کہ معین ذات پر دلالت کرتا ہے یعنی وہ ذات جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔ قاموس الوحید میں ہے:ألِہَ فلان (من باب سمع) ألٰہة وألوھة والوہیة پوجنا عبادت کرنا ․․․․․․ اللہ ذات واجب الوجود معبود حقیقی کا نام (اس کی اصل إلٰہ ہے جس پر الف لام داخل ہے بعد ہمزہ کو حذف کرکے دونوں لاموں کو ادغام کردیا گیا)

(القاموس الوحید، ص: ۱۳۲)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

22ذو الحجۃ الحرام 1444ھ/11جولائی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں