آلات موسیقی کے ذریعے کی جانے والی کمائی

سوال:آلات موسیقی کی کمائی کا کیا حکم ہے؟

یوزر آئی ڈی:ناصر اقبال

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

آلات موسیقی کا استعمال ناجائز و حرام ہے اور اسکی آمدن بھی ناجائز و حرام ہے۔ کیونکہ یہ گناہ پر معاونت یعنی مدد کرنا ہے جو کہ حرام ہے ایسے ہی گناہ پر اجرت لینا بھی حرام ہے لہذا آلات موسیقی کی اجرت جس سے لی اسے واپس کرنا واجب ہے اپنے استعمال میں نہیں لا سکتے ۔اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:(وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثْمِ وَالْعُدْوَانِ)ترجمۂ کنز الایمان : ’’ اور گناہ اورزیادتی پر باہم مدد نہ دو۔‘‘

(پارہ 6،سورۃالمائدہ،آیت 2)

حرام کام پر اجرت لینے کے حوالے سے صدرالشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:”ان صورتوں میں اجرت لینا بھی حرام ہے،اگر لے لی ہوتو واپس کرےاور معلوم نہ رہا کہ کس سے اجرت لی تھی ،تو اسے صدقہ کردے کہ خبیث مال کایہی حکم ہے۔“

(بہارِ شریعت،اجارہ فاسدہ کابیان،جلد3،صفحہ144، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

6ذو الحجۃ الحرام 1444ھ/25جون2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں