امام رکوع میں ہو تو مقتدی ہاتھ باندھے گا یا نہیں؟

کیا فرماتے ہیں احباب علم اس مسلہ کے بارے میں امام رکوع میں ہو تو مقتدی ہاتھ باندھے گا یا نہیں؟

جواب

امام جب رکوع میں ہوتو مقتدی قیام کی حالت میں تکبیر تحریمہ کہے اور اس کے بعد اگر ثنا کا وقت ہے تو ثنا پڑھے ورنہ بغیر ہاتھ باندھے رکوع میں چلا جائے۔ہاتھ نہ باندھنے کی وجہ یہ ہے کہ ہاتھ تب باندھے جاتے ہیں جب ثناء یا قراءت کرنی ہو۔

چنانچہ  الفتاوی الھندیۃ میں ہے

کل قیام فیہ ذکر مسنون فالسنة فیہ الاعتماد و کل قیام لیس فیہ ذکر مسنون فالسنة فیہ الاسال کذا فی النھایۃ ، ملخصا“ترجمہ : ہر وہ قیام جس میں مسنون ذکر ہو ، اس میں ہاتھ باندھنا سنت ہے اور ہر وہ قیام جس میں  مسنون ذکر نہیں ، اس میں سنت ہاتھ لٹکانا ہے ، اسی طرح نہایہ میں ہے ۔

(الفتاوی الھندیۃ ، ج1 ، ص81، مطبوعہ کراچی)